پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

حاملہ خواتين كو ايك نصيحت

حاملہ خواتین کو ایک نصیحت

حاملہ خواتین کو نصیحت کى جاتى ہے کہ وہ بھار ى چیزوں کے اٹھانے ، زیادہ سخت کام کرنے اور تھکادینے والے امور سے اجتناب کریں _ کیوں کہ ماں کے لیے تھکادینے والے امور بچے کے امن و آرام کو بھى درہم برہم کردیتے ہیں اور اس کے لئے بھى ناراضى کا سامان بنتے ہیں یہانتک کہ ممکن ہے ایسے کاموں کى وجہ سے حمل ساقط ہوجائے _

حمل کے آخرى مہینوں میں عورت کے لیے سفر ضرررساں ہوتا ہے _ اگر اہم مسئلہ نہ ہو تو بہتر ہے کہ سفر ترک کردیا جائے _ البتہ ہلکے پھلکے افعال اور چھوٹى موٹى فعالیت نہ صرف یہ کہ باعث ضرر نہیں ہے بلکہ ماں اور بچے ہر دو کى صحت و سلامتى کے لئے مفید ہے _

ڈاکٹر جلالى لکھتے ہیں :

ماں کى زیادہ خستگى خون میں زہریلے مواد کا موجب بنتى ہے اور چونکہ یہى خون جنین کى غذا بھى بنتاہے لہذا بچے کى نشو و نما پر اثر انداز ہوتا ہے _(1)


1_ روانشناسى کودک ص 222