پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

تمباكو نوشي

تمباکو نوشی

حاملہ عورتوں کو نصیحت کى جاتى ہے کہ وہ سگریٹ اور ہر طرح کى تمباکو نوشى سے بچیں _ کیونکہ تمباکو نوشى نہ صرف مال کى صحت کے لئے خطرناک ہے بلکہ اس کے برے اثرات رحم میں موجود بچے کے جسم اور اعصاب پر بھى پڑتے ہیں _ اس ضمن میں ہم ایک غیر ملکى مجلے کے ایک مقالے کا خلاصہ نقل کرتے ہیں _ اس کى طرف توجہ فرایئےا _

ایک تحقیق جو سکنڈانیوین ممالک میں 6363 حاملہ عوتروں پرکى گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو عورتیں سگریٹ کى عادى ہیں ان کے بچوں کا اوسط وزن دوسرے بچوں کے اوسط وزن سے 170 گرام کم ہوتا ہے _ وزن کى یہ کمى ان ماؤں کے 50 بچوں میں پائی گئی ہے _ جب کہ دوسرى طرف ان بچوں کا قد بھى دوسروں سے کم تر پایا گیا ہے _ اسى طرح سے ان کے سر اور شانے بھى دوسرے بچوں سے چھوٹے ہوتے ہیں _ ان بچوں کى موت بھى دوسرے بچوں کى نسبت چھ گنا زیادہ ہوتى ہے _ ان بچوں کے اعضا میں نقص بھى دوسرے بچوں کى نسبت کہ جن کى مائیں سگریٹ کى عادى نہیں ہیں زیادہ ہوتا ہے _ سگریٹ کا استعمال ماں اور رحم میں بچے کے خون میں آکسیجن کى کمى اور کاربوکسى ہموگلوبین (1) کى زیادتى کا باعث بنتا ہے _ سگریٹ پینے والى ماں کے بچوں میں دل کى پیدائشےى بیمارى دوسرى ماؤں کے
 

بچوں کى نسبت 50 0/0 زیادہ ہوتى ہے اعداد و شمار اس امر کا پتہ دیتے ہیں کہ تمبا کو نو شى کرنے والى ماوں کے بچے تعلیم میں اپنے ہم سن بچوں سے پیچھے ہو تے ہیں اور یہ عقب ماندگى دوران حمل سگریٹ نوشى کى مقدار کے مطابق ہوتى ہے کیونکہ سگریٹ بچے کے مغز کے خلیوں کى کمى کا باعث بنتى ہے _ یہ تو ان نقصانات کا ایک چھو ٹا ساحصہ ہے کہ جو سگریٹ نوشى سے ماوں اور نوزاد بچوں کو پہنچتا ہے _ شاید اس کے اور بھى بہت سے عوارض اور پہلو ہیں کہ جوا بھى نا شناختہ ہوں _ لہذا وہ سب مائیں جو اپنى اور اپنے بچوں کى صحیح و سالم زندذگى کى خواہش رکھتى ہیں انہیں نصیحت کى جاتى ہے کہ وہ تمبا کو نوشى سے اجتناب کریں ( 2)

ڈاکٹر جزائرى لکھتے ہیں :

تمبا کو نوشى ماں کے لیے نقصان وہ ہے اور رحم مادر میں موجود بچے کے لئے الکحلى مشروبات بھى حاملہ عورتوں کے لیے غیر معمولى طور پر خطر ناک ہیں _ اس بات سے صرف نظر کہ الکحل جو زہر پیدا کرتى ہے ان و ٹا منز کو بھى تباہ کردیتى ہے کہ جو ماں اور اس کے پیٹ مین بچے کى ضرورت ہوتے ہیں اور اولاد ناقص الخلقہ اور عیب دار ہو جاتى ہے تمبا کو نو شى اور تیز چائے بھى حاملہ عورتوں کے لیے غیر معمولى طور پر ضرر رساں ہیں ( 3)

ڈاکٹر جلالى لکھتے ہیں :

الکحل ، چرس اور دیگر تمام منشیات انسان کے خوں میں شامل ہو جاتى ہین اور یہى خون جنین کے گرو ہو تا ہے اور نتیجتا اس کے رشد و نمو پر اثر کرتا ہے یہاں تک کہ بعض ماہرین کا نظر یہ ہے کہ عورتوں کى تمبا کو نوشى سے جنین کا دل متاثر ہو تا ہے اور دل کى دھڑ کن کو تیز کرتا ہے(4)

 

1_ ہے
2_ مکتب اسلام _ سال 15 _ شمار ہ 6
3_ اعجاز خورا کیہا ص 215
4_ روانشناسى کودک ص 222