پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

جنين كے اخلاق پر ماں كى غذا كا اثر

جنین کے اخلاق پر ماں کى غذا کا اثر

ایام حمل میں ماں کى غذا کى کیفیت بچے کے اخلاق ' عقل اور استعداد تک پر بہت زیادہ اثر کرتى ہے کیونکہ بچے کے اعصاب اور اس کا مغزماں کى غذا ہى سے تیار ہوتا ہے اور ہر طرح کى غذا اپنا ایک خاص اثر رکھنى ہے _ اسلام نے اس امر کى ہے کہ ماں کى غذا بچے کے اخلاق کى تعمیر میں نہیت موثر ہے _ ہم نمونے کے طور پر چند احادیث پیش کرتے ہیں :

پیغمبر اکرم نے فرمایا :

ماوں کو چاہیے کہ دوران حمل کے آخرى مہینوں میں کھجو رکھائیں تا کہ ان کے بچے خوش اخلاق اور برد بار رہوں ( 1)

پیغمبر اسلام صلى اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

حالمہ عورتوں کو تاکید کرو کہ بہى دانہ کھائیں تا کہ ان کہ بچے خوش اخلاق ہوں (2)

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا :

بہى دانہ عقل و دانائی کو بڑھاتا ہے ( 3)

پیغمبر اکرم صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا :

جو حاملہ عورت خربوزہ کھا ئے گى اس کا بچہ خو بصورت اور خوش اخلاق ہو گا_ ( 4 )

 

1_ مستدرک ج 3 _ ص 113
2_ مستدرک ج 3 _ ص 116
3_ مکارم الاخلاق ج 1_ ص 196
4_ مستدرک ج 2 _ ص 645