پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

طول عمر كے سلسلہ ميں تحقيق

طول عمر کے سلسلہ میں تحقیق

ایک ماہ تک تقریباً جلسہ ملتوى رہا یہاں تک جلالى صاحب نے احباب کو فون پر اطلاع دى چنانچہ ہفتہ کى شب میں سب ان کے گھر میں جمع ہوئے _ معمولى ضیافت کے بعد جلسہ کى کاروائی شروع ہوئی _

ہوشیار : خوش قسمتى سے ڈاکٹر نفیسى صاحب کا جواب آگیا ہے انکى ذرہ نوازى کے شکریہ کے ساتھ ڈاکٹر صاحب سے اس خط کے متن کى پڑھنے کى خواہش کرتا ہوں _

ڈاکٹر : کوئی حرج نہیں ہے _

محترم جنا ب ... خط ملا اظہار محبت اور ذرہ نوازى کا شکریہ جو مطالب آپ نے تحریر کئے ہیں ، اگر میرى مشغولیتیں بہت زیادہ ہیں ، لیکن مطالعہ ، خصوصاً طبیعى ، آفاقى و انفسى مسائل میں تحقیق سے مجھے دلچسپى ہے اس لئے فراغت کے اوقات میں جنابعالى کے سوالات کے جواب د ینا ضرورى سمجھتا ہوں خواہ مختصر ہى کیوں نہ ہوں _ امید ہے وہ عقیدت مندوں کو پسند آئیں گے _