پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پيش گفتار

پیش گفتار

زندہ اور غائب امام حضرت مہدى موعود کے وجود کا عقیدہ اسلامى عقیدہ ہے جو کہ امامیہ مذہب کے ارکان میں شمار ہوتا ہے _ یہ عقیدہ متواتر اور قطعى الصدور احادیث سے ثابت ہوچکا ہے _ اس میں شک کى گنجائشے نہیں ہے _ لیکن اس سلسلے میں بہت سے مسائل تحقیق کے محتاج ہیں _ جیسے : طول عمر ، طولانى غیبت ، غیبت کى وجہ ، زمانہ غیبت میں امام زمانہ کے فوائد ، غیبت کے زمانہ میں مسلمانوں کے فرائض ، ظہور کى علا متیں ، حضرت مہدى کا عالمى انقلاب ، آپ(ع) کى کامیابى کى کیفیت ، حضرت مہدى کى فوج کا اسلحہ ، ان کے علاوہ اور دسیوں مسئلے ہیں ، کیونکہ مخالفین جوانوں اور تعلیم یافتہ طبقہ کے در میان کتابوں اور تقاریر کى صورت میں ان ہى باتوں کو اعتراضات کا نشانہ بنا تے ہیں _ ان کا جواب دینا ضرورى ہے _ با وجودیکہ امام زمانہ روحى فداہ کے بارے میں بہت سى کتا بیں لکھى جا چکى ہیں مگر افسوس کہ لکھنے والے ان اعتراضات کى طرف متوجہ نہیں تھے _ لہذا ان کا جواب بھى نہیں دیا _ مؤلف ان اعتراضات سے واقف تھے چنانچہ ان کا جواب دینے کى غرض سے کتاب لکھنے کا فیصلہ کیا تا کہ امام زمانہ(ع) سے متعلق ایسے صحیح مطالب قارئین کى خدمت میں پیش کئے جائیں جو کہ ان کى ضرورت کو پو را کرسکیں خدا کى توفیق شامل حال ہوئی اور 1346 ق ش میں یہ کتاب طبع ہوکر شائفین کے ہاتھوں میں پہنچ گئی _ لیکن مؤلف ہمیشہ اس کى تکمیل کى فکر میں رہے اور ہیں _ چنانچہ 1347 ق ش میں نظر ثانى اور اضافات کے ساتھ دوسرے ایڈیشن طبع ہو کر شائفیں تک پہنچ گیا ، اس کے بعد

16

اگر چہ آج تک یہ کتاب مستقل چھپتى رہى لیکن تجدید نظر کے لئے فرصت نہ مل سکى _ یہاں تک کہ اس زمانہ میں توفیق نصیب ہوئی اور نئے مطالب جمع ہوگئے _ لہذا نظر ثانى اور سودمند اضافات کے ساتھ شائقین کى خدمت میں حاضر ہے _ واضح رہے ہمیشہ کى طرح کتاب ہذا کى فائل کھلى رہے گى _ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اپنى تحقیقات اور مشور وں سے نوازیں شکریہ
ابراھیم امینی

قم _ مارچ 1995ئ