پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

اپنے شوہر كى ترقى ميں مدد كيجئے

اپنے شوہر کى ترقى میں مدد کیجئے

انسان اپنى صلاحیت اور قابلیت کے مطابق ترقى کرتا ہے _ کمال سے محبت انسان کى سرشت میں شامل ہے _ انسان تکمیل کے لئے پیدا کیا گیا ہے _ ہر شخص ، ہر مقام پر، اور ہر حالت اور ہر سن وسال میں ترقى کى منزلیں طے کرکے کامل ترین سکتا ہے اور یہى اس کى آفرینش کا مقصد ہے _ اس کو اپنى موجودہ حالت پر قناعت نہیں کرلینى چاہئے_ جب تک زندہ ہے اس کو کمال کى منزلیں طے کرتے رہنا چاہئے _ ہر انسان ترقى کرنے کا خواہاں ہوتا ہے لیکن سب لوگ اس میں کامیاب نہیں ہوتے _ اس راہ میں بلند ہمتى اور زبردست محنت و کوشش کى ضرورت ہوتى ہے _ راہ کو ہموار کرکے رکاوٹوں کو دورکرنا چاہئے _ اس کے بعد کوشش کرکے اپنے مقصد تک پہونچنا چاہئے _ مرد کى شخصیت بہت حد تک اس کى بیوى کى خواہش سے وابستہ ہوتى ہے _ عورت چاہے تو اپنے شوہر کى مدد کرکے اس کو ترقى کى اعلى منزل تک پہونچانے میں ہم کردار ادا کرسکتى ہے اور اسى طرح وہ چاہے تو اس کى ترقى کى راہ میں بڑى رکاوٹ بھى بن سکتى ہے _

خواہر گرامى اپنے موجود ہ امکانات اور حالات کے دائرے میں رہ کر اپنے شوہر کى شخصیت کو بلندکرنے کے لئے ان کو حوصلہ افزائی کیجئے _ اگر وہ تعلیم جارى رکھنا چاہتے ہوں یا کتا ہوں کے مطالعہ کے ذریعہ اپنى معلومات میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو نہ صرف یہ کہ آپ اس کى مخالفت نہ کریں بلکہ ان کى تعریف کرکے ان کے حوصلہ افزائی کیجئے _ زندگى کے پروگراموں کو اس طرح ترتیب دیجئے کہ ان کے کاموں میں خلل نہ پڑے اور ان کے آرام و آسائشے کے اسباب مہیا کرنے کى کوشش کیجئے تا کہ فکروں سے آزاد ہوکر ترقى کے مراحل طے کرتے رہیں _ اگر پڑھے لکھنے نہ ہوں تو ان سے درخواست اور اصرار کیجئے کہ رات کى کلاسوں میں شرکت کریں یا کہیں اور تعلیم حاصل کریں _ اگر تعلیم یافتہ ہیں تو ان کو ترغیب دلایئےہ اپنے سبجکٹ میں مہارت حاصلہ کریں اور اس موضوع کے متعلق کتابوں کا مطالعہ کرکے اس فن میں اپنى معلومات میں اضافہ کریں _ اگر ڈاکٹر ہیں تو ان سے اصرار کیجئے کہ ہر روز اپنے اوقات کا کچھ حصہ میڈیکل سے متعلق رسالوں اور کتابوں کے مطالعہ کے لئے مخصوص کردیں_ اگر معلم ، جج، پروفیسریا اینجنئر ہیں تو ان سے کہئے فراغت کے اوقات کو اپنے فن سے َتعلق کتابوں اور علمى اخلاقى اور تاریخى کتب کے مطالعہ میں صرف کریں _ مختصراً عرض کروں کہ آپ کے شوہر جو بھى ہوں اور جیسے بھى ہوں حتى کہ مزدور یا دوکاندار بھى ہوں توآپ ان کو ترقى کے لئے آمادہ کر سکتى ہیں _

ایسا نہ ہو کہ وہ رات جو قدرت نے ان کے لئے بنائی ہے اس سے منحرف ہوجائیں اور ترقى وارتقاء کى منازل طے کرنے سے دستبردار ہوجائیں ، علمى اورسائینسى تحقیقات اور کتابوں کے مطالعہ کى عادت ڈالوایئےیال رکھئے کہ آپ کے شوہر کى شخصیت کہیں ایک نقطہ پر آکر نہ ٹھر جائے اگر انھیں کتاب فراہم کرنے کى فرصت نہیں ہے تو آپ ان کے مشورے اور دوستوں کى مددسے یہ کام انجام دے سکتى ہیں_ علمى و سائینسی، اخلاقى ، تاریخى ، مذہبى ، ادبى ، اقتصادى اور حفظان صحت سے متعلق سودمند کتابیں جوان کے ذوق و صلاحیت کے مطابق ہوں انھیں آپ مہیا کرسکتى ہیں اور ان کتابوں کو پڑھنے کے لئے اپنے شوہر کو ترغیب دلایئے آپ خود بھى مفید رسالے اور کتابیں پڑھئے اگر مطالعہ کے دوران کوئی چیز آپ کو ایسى نظر آجائے جو آپ کے شوہر کے لئے بھى مفید ہوگى تو اس کو نوٹ کرکے انھیں دیجئے اس کام کے بے شمار فوائد ہیں _

اول یہ کہ اگر ایک مدت تک آپ اس اصول پر کاربندر ہیں تو آپ کے شوہر ایک قابل اور دانشمند انسان بن جائیں گے اور اس کے نتیجہ میں خود کو سربلند محسوس کریں گے اور آپ کو بھى ان کى شخصیت پر فخر ہوگا اس کے علاوہ وہ اپنے فن میں مہارت حاصل کرلیں گے او راس سے خود ان کى ذات کو بھى فائدہ پہونچے ہوگا اور سماج کو بھى وہ بے شمار فائدے پہونچا سکتے ہیں _

دوسرے یہ کہ جب انسان اپنى آفرینش کے مقصد کو لبیک کہتے ہوئے تحقیق و مطالعہ میں مشغول رہے گا تو اعصابى کمزوریوں اور نفسیاتى بیماریوں کا شکار کم ہوگا _

تیسرے یہ کہ اسے ترقى کرنے اور کتابوں کے مطالعہ کا شوق ہوگا تودخ اپنا وقت ادھراوھرآد ھرضا ئع نہیں کرے گا _عیش و عشرت کے مراکز کارخ نہیں کرے گا _ تباہ کرنے والوں اور نشہ آور اشیاء استعمال کرنے والوں کے دام فریب میں گرفتار نہیں ہوگا _