پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

اسلام ميں رھبري و قيادت

اسلام میں رھبری و قیادت

جمھوریہ اسلامی ایران کے رھبر فقھاو مجتھدین صاحب شرائط سے منتخب کئے جاتے ھیں جمھوریہ اسلامی ایران کے بنیادی قانون میں رھبر کے لئے تین شرطیں بیان کی گئی ھے ۔

1۔ علمی صلاحیت رکھتا ھو جو فقہ کے کسی باب میں فتویٰ دینا چاھے تو دے سکے ۔

2۔ امت اسلام کی رھبری کے لئے تقویٰ و عدالت ضروری ھے ۔

3۔ سیاسی و اجتماعی بصیرت کا حامل ھو نیز تدبیر و شجاعت و بہادری رھبری و مدیریت کے لئے کافی قدرت و طاقت رکھتا ھو ۔

سب سے پھلے رھبری کی ذمہ داری اسلامی جمھوریہ کے بانی آیة اللہ العظمیٰ امام خمینی قدس سرہ کے اوپر تھى، اور پھر ان کے بعد رھبر کے انتخاب کی ذمہ داری خبرگان کے اوپر ھے (مجلس خبرگان میں مجتھدین و فقھاھیں جو رھبری کے لئے کسی کو منتخب کرتے ھیں) حضرت امام خمینی کے بعد حضرت آیة اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی میں رھبری و قیادت کے تمام شرائط موجود پاکر آپ لوگوں کے سامنے پیش کیا، ولایت امر اور اس سے مربوط تمام تر مسائل کی ذمہ داری رھبر کے اوپر ھے ۔