پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

چھٹي فصل؛ فروع دين

خدا وند عالم نے ھماری زندگی کو صحیح راہ پر لگانے کے لئے خاص دستور العمل کو معین فرمایا ھے کہ اگر ھم اس پر عملی اعتبار سے پابند ھو جائیں تو ھماری دنیاوی زندگی بھترین اور بوجہ احسن گذرے گى، نیز آخرت میں بھی سعادت مند اور نجات یافتہ رھیں گے، ایسے احکام و قوانین کو فروع دین کھتے ھیں، فروع دین تو بھت زیادہ ھیں لیکن جن کا جاننا نہایت ضروری ھے ھم ان کو یہاں پر اجمالاً بیان کر رھے ھیں ۔ان میں سے مھم ترین فروع دین آٹھ ھیں: نماز، روزہ، زکوٰة، خمس، حج، جہاد، امر بالمعروف ونھی عن المنکر ۔