پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

عرض ناشر

عرض ناشر


کتاب تعلیم دین سادہ زبان میں حوزہ علمیہ قم کى ایک بلند پایہ علمى شخصیت حضرت آیہ اللہ ابراہیم امینى کى گراں مایہ تالیفات میں سے ایک سلسلہ ''آموزش دین در زبان سادہ'' کا اردو ترجمہ ہے_
اس کتاب کو خصوصیت کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریر کیا گیا ہے_ لیکن اس کے مطالب اعلى علمى پیمانہ کے حامل ہیں اس بناپر اعلى تعلیم یافتہ اور پختہ عمر کے افراد بھى اس سے استفادہ کرسکتے ہیں_
بچوں اور جوانوں کى مختلف ذہنى سطحوں کے پیش نظر اس سلسلہ کتب کو چار جلدوں میں تیار کیا گیا ہے_ کتاب ہذا اس سلسلہ کتب کى چوتھى جلد کے ایک حصّہ پر مشتمل ہے جسے کتاب کى ضخامت کے پیش نظر علیحدہ شائع کیا جارہا ہے_
کتاب کے مضامین گو کہ اعلى مطالب پر مشتمل ہیں لیکن انھیں دل نشین پیرائے اور سادہ زبان میں پیش کیا گیا ہے تا کہ یہ بچّوں کے لئے قابل فہم اوردلچسپ ہوں_
اصول عقائد کے بیان کے وقت فلسفیانہ موشگافیوں سے پرہیز کرتے ہوئے اتنا سادہ استدلالى طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ نوعمر طلباء اسے آسانى سے سمجھ سکتے ہیں_
مطالب و معانى کے بیان کے وقت یہ کوشش کى گئی ہے کہ پڑھنے والوں کى فطرت خداجوئی بیدار کى جائے تا کہ وہ از خود مطالب و مفاہیم سے آگاہ ہوکر انھیں دل کى گہرائیوں سے قبول کریں اور ان کا ایمان استوار پائیدار ہوجائے_
ہمارى درخواست پر حضرت حجة الاسلام و المسلمین شیخ الجامعہ الحاج مولانا اختر عباس صاحب قبلہ دام ظلہ نے ان چاروں کتابوں کا ترجمہ کیا_
ان کتابوں کو پہلا ایڈیشن پاکستان میں شائع ہوا تھا اور اب اصل متن مؤلف محترم کى نظرثانى کے بعد اردو ترجمہ حجة الاسلام جناب مولانا نثار احم د ہندى کى نظرثانى اور بازنویسى کے بعد دوبارہ شائع کیا جارہا ہے اپنى اس ناچیز سعى کو حضرت بقیة اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالى فرجہ الشریف کى خدمت میں ہدیہ کرتا ہوں
ہمارى دلى آرزو ہے کہ قارئین گرامى کتاب سے متعلق اپنى آراء اور قیمتى مشوروں سے مطلع فرمائیں

والسلام ناشر محمد تقى انصاریان


بسم اللہ الرحمن الرحیم

اہداء
پروردگار شہید اور شہادت کے بلند مرتبہ سے تو ہى واقف ہے، جن پاکبازوں نے اپنى ہستى کو تیرى راہ میں قربان کر کے انسانیت پر جو عظیم احسان کیا ہے اس کا عوض تیر سوا کوئی نہیں دے سکتا، تیرا لطف ہى ان کے شایان شان ہے_
اے اللہ اگر اس ناچیز کى تیرے نزدیک کوئی قدر و قیمت ہے تو میں اس کا ثواب ایران کے اسلامى انقلاب کے عظیم رہبر نائب امام زمانہ امام خمینى رضو اللہ تعالى علیہ اور ایران کے اسلامى انقلاب کے جاں نثاروں اور تمام شہدائے اسلام کو ہدیہ کرتا ہوں امید ہے کہ وہ اپنے پرودگار کے سامنے نگاہ لطف فرمائیںگے_

مولف
اگر اس ترجمہ کا کوئی ثواب ہے
تو میرى نیت بھى مولف کے ساتھ ہے