پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

چھٹا سبق: آخرت ميں بہتر مستقبل

چھٹا سبق
آخرت میں بہتر مستقبل


اس جہان کے علاوہ ایک جہان اور ہے جسے جہان آخرت کہا جاتا ہے _ خدانے ہمیں جہان آخرت کے لئے پیدا کیا ہے _ جب ہم مرتے ہیں تو فنا نہیں بلکہ اس جہان سے جہان آخرت کى طرف چلے جاتى ہیں ہم صرف کھا نے پینے سونے کے لئے اس جہاں میں نہیں آئے بلکہ ہم یہاں اس لئے آئے ہیں تا کہ خداوند عالم کى عبادت اور پرستش کریں _ اچھے اور مناسب کام انجام دیں تا کہ کامل ہوجائیں اور جہان آخرت میں اللہ کى ان نعمتوں سے جو اللہ نے ہمارے لئے پیدا کى ہیں _ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں _
جو کام بھى ہم اس دنیا انجام دیتے ہیں اس کا نتیجہ آخرت میں دیکھیں گے _
اگر ہم نے خدا کى عبادت کى اور نیک کام کرنے والے قرار پائے تو ہمارا مستقبل روشن ہو گا اور بہترین زندگى شروع کرینگے اور اگر ہم نے خدا کے فرمان کى پیروى نہ کى اور برے کام انجام دیئے تو آخرت میں بدبخت قرار پائیں گے اور اپنے کئے کى سزاپائیں گے اور سختى اور عذاب میں زندگى بسر کریں گے


سوچ کر جواب دیجئے


1_ اس جہاں میں ہمارا فرض کیا ہے _ کامل بنے کے لئے ہمیں کیا کام انجام دینے چاہیئے ؟
2_ اللہ کى بڑى اور اعلى نعمتیں کس جہان میں ہیں ؟
3_ روشن مستقبل کن لوگوں کے لئے ہے ؟
4_ آخرت میں سخت عذاب کن لوگوں کے لئے ہے ؟
5_ کیا تمہیں معلوم ہے کہ کون سے کام اچھے اور مناسب ہیں اور کوں لوگ ہمیں اچھے اور مناسب کاموں کى تعلیم دیتے ہیں ؟