پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پانچواں سبق: آخرت كى زندگى

پانچواں سبق
آخرت کى زندگی


آخرت میں ہم زندہ ہوجائیں گے


سعیدہ کى عمر نوسال کى تھى تیسرى کلاس میں پڑھتى تھى بہت ہوشیار لڑکى تھى وہ ہمیشہ سوال کرتى اور جواب چاہتى تھى _ ایک دن ماں سے پوچھنے لگى _ اماں جان یہ کیا ہوا صبح ہوتى ہے ناشتہ کرتے ہیں _ باپ کام پر چلے جاتے ہیں _ میں مدرسہ چلى جاتى ہوں _ آپ رات تک کام کرنے میں مشغول ہوجاتى ہیں _ باپ گھر واپس آجاتے ہیں _ رات کا کھانا کھاتے ہیں _ اور دستر خوان لپیٹ کر اس کے بعدسوجاتے ہیں _ کل پھر اسى طرح _ اور پر سوں بھى اسى طرح_ بلکہ پورى عمر اسى طرح : یہ کس لئے اور اس کا فائدہ کیا ہے؟ امان جان؟ ہم کس لئے بڑے ہوتے ہیں _ لڑکیاں عورت بن جاتى ہیں _ لڑکے مرد ہوجاتے ہیں ؟ اور بعد میں بوڑھے ہوجاتے ہیں اور ہمارى زندگى ختم ہوجاتى ہے _ یہ تمام کام اس لئے کرتے ہیں تا کہ ہم مرجائیں _ جیسے ہمارى دادى مرگئی ہیں _
یہ بے فائدہ اور بے نتیجہ زندگی
ماں نے کہا بیٹى سعیدہ ہمارى زندگى اور ہمارے کام بغیر نتیجہ کے نہیں ہیں _ ہم مرجانے سے بالکل فنا نہیں ہوجاتے اور ہمارى زندگى ختم نہیں ہوتى بلکہ اس دنیا سے دوسرى دنیا کى طرف جاتے ہیں اور وہاں اپنے کاموں کا نتیجہ پاتے ہیں _ سعیدہ بیٹى ہم آخرت میں ہمیشہ ہمیشہ زندہ رہیں گے اچھے کام کرنے والے لوگ بہشت میں جائیں گے اور بہت راحت و آرام کى زندگى بسرکریں گے _ اور گنہکار جہنم میں جائیں گے _ اور عذاب اور سختى میں رہیں گے _
آخرت کى نعمتیں اور لذتیں دنیا کى لذتوں اور نعمتوں سے بہتر اور برتر ہیں ان میں کوئی عیب اور نقص نہیں ہوگا _ اہل بہشت ہمیشہ اللہ تعالى کى خاص توجہ اور محبت کا مرکز رہتے ہیں _ خدا انہیںہمیشہ تازہ نعمتوں سے نوازتا ہے اہل بہشت اللہ تعالى کى تازہ نعمتوں اور اس کى پاک محبت سے مستفید ہوتے ہیں اور ان نعمتوں اور محبت سے خوش و خرم رہتے ہیں _

سوچ کر جواب دیجئے


1_ سعیدہ کس چیز کو بے فائدہ اور بے نتیجہ سمجھتى تھى او رکیوں؟
2_ اس کى ماں نے اسے کیا جواب دیا؟
3_ کیا ہم مرجانے سے فنا ہوجاتے ہیں اگر مرنے سے ہم فنا ہوجاتے ہوں تو پھر ہمارے کاموں اور کوششوں کا کیا نتیجہ ہوگا؟
4_ اپنے کاموں کا پورا نتیجہ کس دنیا میں دیکھیں گے ؟
5_ نیک لوگ آخرت میں کیسے رہیں گے اور گناہ کار کیسے رہیں گے ؟
6_ '' دنیا آخرت کى کھیتى ہے '' سے کیا مراد ہے ؟