پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

تيسرا سبق: معاد يا جہان آخرت

تیسرا سبق
معاد یا جہان آخرت
لوگ دو قسم کے ہیں _ ایک گروہ دیندار اور نیکوکاروں کا ہى اور دوسرا بے دین اور بدکاروں کا ہے
کیا نیکوکار لوگ اور بدکار لوگ اللہ کے نزدیک برابر ہیں اور اپنے کاموں کى سزا نہ پائیں گے ؟ نہیں ایسا ہرگز نہ ہوگا _ اللہ تعالى فرماتا ہے _ خدا کے نزدیک برے اور اچھے لوگ مساوى نہیں ہیں _ ہاں _ خدا ئے قادر مطلق نے ایک اور دنیا خلق کى ہے _ جسے '' جہان آخرت'' کہا جاتا ہے _ جب انسان مرجائے گا تو وہ اس جہاں میں منتقل کردیا جائے گا اگر ہم نیک بنے اور ہم نے اللہ تعالى کے فرمان اور دستور پر عمل کیا تو آخرت میں ہمیں اس کى اچھى جزا ملے گى اور بہشت میں جائیں گے اور خوشى اور آرام سے زندگى وہاں بسر کریں گے اور اگر ہم برے بنے اور ہمنے اللہ تعالى کى نافرمانى کى اور اس کے احکام پر عمل نہ کیا تو برے کاموں کى سزا پائیں گے اور آخرت میں سخت زندگى بسر کریں گے

سوالات
1_ کیا نیک لوگ اور برے لوگ اللہ کے نزدیک مساوى ہیں ؟
2_ خدا ہمارے کاموں کى سزا کہاں دے گا؟
3_ نیک لوگ آخرت میں کیسى زندگى بسر کریں گے ؟
4_ برے لوگ کیسى زندگى بسر کریں گے ؟
5_ جو لوگ نیک کام کرتے ہیں انہیںخدا کیسا اجر دے گا؟
6_ جو برا کام کرتا ہے اورلوگوں کو آزار پہونچاتا ہے اس کى سزا کیا ہوگی؟
7_ اگر ہم اللہ تعالى کے تمام دستور کے مطابق عمل کریں تو آخرت میں ہمارى کیا کیفیت ہوگی؟
8_ کون سے لوگ بہشت میں جائیں گے؟
9_ جہنم کن لوگوں کا ٹھکانا ہے ؟

ان جملوں کو مکمل کیجئے
1_ لوگ دو قسم کے ہیں ایک ... ... ... ہے اور ... ... ہے
2_ کیا نیکوکار اور بدکار لوگ اللہ کے ... ... ... ہیں
3_ خدائے قادر مطلق نے ایک ... ... ... کہا جاتا ہے
4_ اگر ہم نیک بنے اور اللہ تعالى کے فرمان اور دستور پر عمل کیا تو آخرت ... ... ... ملے گی
5_ اگر ہم برے بنے اور اللہ تعالى کى نافرمانى کى اور اس کے احکام پر عمل نہ کیا تو ... ... ... گے