پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پندرہواں سبق دين كيا ہے

پندرہواں سبق
دین کیا ہے؟


مہربان و حکیم او رعلیم خدا نے ہمارى سعادت کے لئے دستور بھیجے ہیں _ اور یہ دستور پیغمبر (ص) اسلام ہمارے لئے لائے ہیں _ پیغمبر اسلام(ص) نے خداشناسى کے راستے اور اچھى زندگى کے طریقے ہمیں بتلائے ہیں:
پیغمبروں نے ہمیں بتایا :
کہ اپنے دوستوں سے کس قسم کا سلوک کریں _
ماں باپ کا کس طرح احترام کریں _
اپنے استاد کا کس طرح شکریہ ادا کریں _


پیغمبروں نے ہمیں بتایا کہ :
اپنے محبوب خدا سے کیسے گفتگو کریں _
کون سے کام انجام دیں کہ اللہ ہم سے راضى ہوجائے اپنى اخروى زندگى کے لئے کیا چیزیں ضرورى ہیں _

دین کیا ہے :


وہ دستور ... ... جو پیغمبر (ص) ہمارى زندگى کیلئے

لائے ہیں اسے دین کہا جاتا ہے _

دین دار کون ہے :
جو شخص خدا اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو اور پیغمبروں کے دستور و احکام پر عمل کرتا ہو اسے دیندار کہا جاتا ہے خدا دیندار لوگوں کو دوست رکھتا ہے اور انہیں اچھى جزا دیتا ہے دیندار لوگ اس دنیا میں بھى اچھى زندگى بسر کرتے ہیں اور آخرت میں بھى خوش بخت ہوں گے _

سوالات
1_ اللہ کا اپنے دستور کو بھیجنا کس لئے ہوتا ہے ؟
2_ یہ دستور کون حضرات ہمارے لئے لاتے ہیں؟
3_ پیغمبروں نے ہمیں کیا کیا بتایا ہے؟
4_ دین کسے کہتے ہیں؟
5_ کس شخص کو دیندار کہا جاتا ہے ؟
6_ دیندار لوگ اس دنیا میں اور آخرت میں کس طرح کى زندگى بسر کرتے تھے؟
7_ خداوند عالم دیندار لوگوں کے ساتھ کس طرح پیش آتا ہے ؟