پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

نواں سبق: عليم اور قادر خدا

نواں سبق
9 علیم اور قادر خدا


ہمارا جسم مختلف قسم کى غذاؤں کا محتاج ہے_ اگر مختلف غذائیں نہ ہو تیں تو ہم کیا کرتے؟
بدن کى سلامتى کے لئے کچھ مقدار پانى پیتے ہیں اگر پانى نہ ہوتا تو ہم کیا کرتے ؟
اگر منہ نہ ہوتا : کہ جس سے پانى پیتے ہیں : تو کیا کرتے ؟
اگر دانت نہ ہوتے : کہ جس سے غذائیں چباتے ہیں تو کیا کرتے ؟ لیکن خوش بختى سے ہمارى زندگى کى تمام وسائل اور ضروریات اس دنیا میں موجود ہیں _ مختلف قسم کے میوے کہ جن کى ضرورت ہے موجو د ہیں _ مختلف قسم کى سبزیاں کہ جن کى ضرورت ہے موجود ہیں _ پیاسے ہوتے ہیں تو پانى موجود ہے _ منہ موجود ہے کہ جس سے غذا کھاتے ہیں _ ہاتھ ہیں کہ جس سے غذا اٹھا کر منہ میں رکھتے ہیں _ معدہ اور آنتیں موجود ہیں جو غذا کو ہضم کرتى ہیں _ آنکھیں ہیں جس سے دیکھتے ہیں _ کان ہیں جس سے سنتے ہیں _ زبان رکھتے ہیں جس سے بولتے اور غذا کامزالیتے ہیں _ جو چیز بھى ہمارى سلامتى اور رشد کے لئے ضرورى تھى اس دنیا میں موجود ہے _
ان روابط اور ترتیب اور نظم سے جو ہمارے اور دوسرے جہاں میں موجودات کے ساتھ برقرار ہے اس سے ہم سمجھتے ہیں کہ ...
کوئی ذات عالم اور قادر ہے کہ جس نے ہمیں خلق کیا ہے اور وہ ذات ہمارى فکر میں پہلے سے تھے اور ہمارى تمام ضروریات کو جانتى تھى اور وہ ذات خداوند عالم کى ہے کہ جو دانا اور توانا ہے اگر دانا اور عالم نہ ہوتا تو اسے معلوم نہ ہوتا کہ ہمیں کن چیزوں کى ضرورت ہے _ اور اگر توانا اور قادر نہ ہوتا تو ان چیزوں کو کہ جن کى ہمیں ضرورت تھى پیدا نہیں کر سکتا تھا _ اب ہم سمجھے کہ خدا عالم ہے یعنى دانا ہے اور خدا قادر ہے یعنى توانا ہے _

 

نظم و ترتیب


سورج نکلتا ہے گھاس اگتى ہے _ حیوانات گھاس کھاتے ہیں اور ہم انکے دودھ اور گوشت سے استفادہ کرتے ہیں _ پس سورج _گھاس _ حیوان اور انسان کے درمیان ایک ربط ہے
اگر سورج نہ نکلتے تو کیا ہوگا؟
اگر گھاس نہ اگے تو کیا ہوگا؟
اگر حیوانات نہ ہوں تو کیا ہوگا؟
یہ ربط جو ہمارے اور دنیا کے دوسرے موجودات کے درمیان ہے اس سے کیا سمجھتے ہیں:
کون سى ذات ہمارى ضروریات کو جانتى تھى اور ان کو ہمارے لئے خلق کیا ہے _
کیا وہ ذات عالم و قادر ہے

کیسے جانا کہ وہ دانا اور توانا ہے؟
اگر وہ دانا نہ ہوتا تو اسے معلوم نہ ہوتا کہ ...
اگر توانا اور قادر نہ ہوتا تو وہ قدرت نہ ... ...
جى ہاں: وہ ذات دانا بھى ہے اور توانا بھى اور وہ ذات خدا کى ہے :
وہ مہربان ہے اور عطا کرنے والا ہے
ہم بھى اسے بہت دوست رکھتے ہیں اور اس کے حکم اور فرمان کو مانتے ہیں تا کہ ہمیشہ زندگى با سعادت بسر کرسکیں_